۔
شکیل الرحمان
زمبابوے میں جاری سیریز کے چوتھے میچ میں زمبابوے نے افغانستان کو 19رنز سے ہرا دیا۔ ہرارے میں ہونے والے میچ میں افغانستان کی ٹیم زمبابوے کے 185کے جواب میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔اور زمبابوے نے یہ میچ 19رنز سے جیت کر فاینل کے لیے راہ ہموار کردی ہے۔ زمبابوے نے 186 رنز کا ہدف دیا۔درو پاٹیل نے 60رنز بنایے جس میں چھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔برینڈن سینزیرنے نے 38رنزکی عمدہ اننگز کھیلی۔افغانستان کے سلام خان اور حفیظ زردان کامیاب بولر رہےجنہوں نے بالترتیب چار اور تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں افغانستان نے بہترین شروعات کی۔اور ایک موقع پر 143رنز پر پانچ کھلاڑی آوٹ تھے لیکن صرف سات رنز کے اضافے پر چار کھلاڑی پویلین لوٹ گیے اور سکور 150رنزپر نو کھلاڑی آوٹ ہوگیے۔آخری وکٹ کے لیے نورستانی اور حفیظ کے درمیأن سولہ رنز بنے لیکن166کے مجموعی سکور پر حفیظ آوٹ ہوگیے اور زمبابوے نے اانیس رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔پاٹیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔