سمیر منہاس اور عثمان خان کی سنچریاں
ہرارے پاکستان انڈر19 اور زمبابوے انڈر 19 کے درمیان تین ملکی ون ڈے سیریز کا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ صرف پاکستان کی اننگز ممکن ہوسکی۔ زمبابوے کی اننگز بارش کی وجہ سے شروع نہ ہوسکی جس کے بعد میچ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اس نامکمل میچ کی خاص بات سمیر منہاس اور عثمان خان کی سنچریاں تھیں۔
پیر کے روز ہرارے سپورٹس کلب میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی جس نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر354 رنز بنائے۔

پاکستان کی اننگز میں سمیر منہاس نے 106گیندوں پر 17چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 142 رنز بنائے۔ عثمان خان نے 112 گیندوں پر 121 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 12چوکے اور2 چھکے شامل تھے۔ دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 199 رنز کا اضافہ کیا۔ جذیفہ احسن نے 54 رنز سکور کیے۔تیسری وکٹ کی شراکت میں حزیفہ اور عثمان خان کے درمیان 83رنز سکور ہویے۔

پاکستان انڈر19 اپنا تیسرا میچ 2 جنوری کو افغانستان کے خلاف اور چوتھا میچ 4 جنوری کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔سیریز کا فائنل 6 جنوری کو کھیلا جائے گا۔