شکیل الرحمان
زمبابوے کے ہرارے اسپورٹس کلب میں حمزہ ظہور کی ناقابل شکست نصف سنچری اور عثمان خان کی 37 رنز کے عوض 4 وکٹوں کی بدولت پاکستان انڈر 19 نے افغانستان انڈر 19 کو سہ ملکی سیریز میں ایک وکٹ سے سنسنی خیز فتح دلائی۔
عثمان خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
جیتنے کے لیے 227 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے، پاکستان انڈر 19 نے 9 وکٹوں پر 230 رنز بناکر میچ ایک وکٹ سے جیت کر دو پواینٹس حاصل کر لیے۔حمزہ ظہورکی 51 گیندوں پر 68رنز ناٹ آؤٹ کی میچ وننگ اننگز کی بدولت حمزہ نے تناؤکےماحول میں اپنے اعصاب کو قابو کرکے میچ پاکستان کے حق میں کرلیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہویے افغانستان انڈر 19 نے مقررہ 50 اوورز میں 226 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے عثمان سادات نے سب سے زیادہ 75 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جبکہ محبوب خان نے 77 گیندوں پر 49 رنز بنائے اور انہوں نے 2 چوکے لگائے۔ دیگر اہم سکوررز میں فیصل شنوزادہ 31 اور نورستانی 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کے لیے عثمان خان نے تباہ کن بولنگ کی اور 37 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں، جب کہ محمد صیام اور دانیال علی خان نے دو دو وکٹیں حاصل کرکے افغانستان کو 226کے مجموعے تک محدود کردیا۔
پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب کا آغاز تباہ کن رہا کیونکہ اس نے 0 پر سمیر منہاس کی ابتدائی وکٹ گنوائی پھر علی حسن بلوچ اور نائب کپتان عثمان خان نے دوسری وکٹ کے لیے 38 رنز جوڑے لیکن چار رنز کے وقفے پر دونوں پویلین لوٹ گئے، پھر کپتان فرحان یوسف نے اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے دو چھکے اور 8 گیندوں پر دو چھکے اور 8 چوکے لگائے۔اور سکور 131 رنز تک پہنچادیا۔اس کے بعد
وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے بعد ذمہ داری حمزہ پر آ گئی، جنہوں نے اعتماد اور پختگی کے ساتھ جوابی حملہ کیا اور اس عمل میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ انہوں نے مختصر اسٹینڈز میں دانیال علی خان کےساتھ پندرہ اور صیام کے ساتھ 37رنز جوڑے لیکن 201 پر پاکستان کی نو وکٹیں گر گئیں۔لیکن
دائیں ہاتھ کے بلے باز حمزہ نے اس کے بعد نقاب شفیق کے ساتھ آخری وکٹ کے لیے 29 رنز کی اہم شراکت داری قایم کی ، جس نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو ایک وکٹ کی یادگار جیت پر مہر ثبت کی۔
پاکستان انڈر 19 آج سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان زمبابوے کے خلاف ہرارے کے پرنس ایڈورڈز اسکول میں مد مقابل ہوگا۔