فرحان یوسف پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت اور عثمان خان نائب کپتان کے فرائض جاری رکھے گے۔
شکیل الرحمان
پاکستان انڈر 19 ٹیم کا زمبابوے میں شیڈول تین ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 عالمی کپ کے لیے اعلان کردیا گیا ہے۔ایشیا انڈر19کپ کے موجودہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔عمر زیب کو محمد حذیفہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔ فرحان یوسف پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔جبکہ عثمان خان بھی نایب کپتان برقراررہے گے۔تین ملکی سیریز زمبابوے میں 25 دسمبر سے 6 جنوری تک کھیلی جائے گی۔تین ملکی سیریز میں پاکستان، افغانستان اور میزبان زمبابوے شامل ہیں۔آئی سی سی انڈر 19 عالمی کپ 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹورنامنٹس 50 اوورز فارمیٹ کے ہونگے۔پاکستان انڈر 19 سکواڈ میں ایک تبدیلی کی گیی ہیعمر زیب، محمد حذیفہ کی جگہ ٹیم میں شامل ہونگے۔پاکستان انڈر 19 ٹیم تین ملکی سیریز میں کم از کم چار میچز کھیلے گی۔تین ملکی سیریز کا فائنل 6 جنوری کو کھیلا جائے گا۔پاکستان انڈر 19 سکواڈ میں فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان (نائب کپتان)، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، عمر زیب ,مومن قمر، محمد صیام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس شامل ہیں۔

تین ملکی ٹورنمنٹ کا شیڈول درج ذیل ہے۔
25 دسمبر کو زمبابوے بمقابلہ افغانستان، ہرارے اسپورٹس کلب میں افتتاحی میچ کھیلا جایے گا۔27 دسمبر – افغانستان بمقابلہ پاکستان، ہرارے اسپورٹس کلب کے مقام پر ہوگا۔29 دسمبر – زمبابوے بمقابلہ پاکستان، پرنس ایڈورڈکے میدان پر۔31 دسمبر – زمبابوے بمقابلہ افغانستان، سن رائز اسپورٹس کلب2 جنوری – پاکستان بمقابلہ افغانستان، سن رائز اسپورٹس کلب کے میدان پر مدمقابل ہونگے۔ 4 جنوری – زمبابوے بمقابلہ پاکستان، اولڈ ہاریئنز اسپورٹس کلب6 جنوری کوفائنل، اولڈ ہاریئنز اسپورٹس کلب کے مقام پر کھیلا جائے گا۔
عالمی انڈر 19کپ کے سولہ ٹیموں کو چار گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں آسٹریلیا،سری لنکا،آیرلینڈ اور جاپان شامل ہیں۔گروپ بی میں بھارت ،بنگلہ دیش ،نیوزی لینڈ اور یوایس اے کو رکھا گیا ہے۔گروپ سی میں پاکستان ،انگلینڈ،زمبابوے اور سکاٹ لینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ ڈی میں افغانستان ،جنوبی افریقہ ،ویسٹ انڈیز اور تنزانیہ کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔ 15جنوری کو عالمی کپ میں تین میچ کھیلے جائے گے۔بلاوایو کے مقام پر بھارت اور یوایس اے کا مقابلہ ہوگا۔دوسرا میچ ہرارے کے مقام پر زمبابوے اوراسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔تیسرے میچ میں وینڈویک کے میدان پر تنزانیہ پہلی بار کسی عالمی مقابلے میں ویسٹ انڈیز کے مدمقابل ہوگی۔
آئی سی سی انڈر 19 عالمی کپ میں پاکستان کے میچز درج ذیل ہے
16 جنوری پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، تکاشنگا اسپورٹس کلب، ہرارے19 جنوری پاکستان بمقابلہ سکاٹ لینڈ، تاکاشینگا اسپورٹس کلب، ہرارے22 جنوری پاکستان بمقابلہ زمبابوے تاکاشینگا اسپورٹس کلب، ہرارے24 جنوری سے 1 فروری -تک سپر 6 کے مقابلے ہونگے۔3 فروری پہلا سیمی فائنل، کوئنز اسپورٹس کلب، بلاوایوکے مقام پر کھیلا جایے گا۔4 فروری دوسرا سیمی فائنل، ہرارے اسپورٹس کلب، ہرارے کے میدان پر ہوگا۔6 فروری کو فائنل، ہرارے اسپورٹس کلب، ہرارے کے مقام پر کھیلا جایے گا۔
www:sportslinehd.com