پشاور: کراچی میں منعقد ہونے والے 35ویں نیشنل گیمز 2025 میں خیبر پختونخوا کی بیٹی حجاب اجمل نے تاریخ رقم کر دی۔ گذشتہ روز کراچی یاٹ کلب میں ویمنز سیلنگ (لیزر ریڈیل) کے مقابلے میں پہلا گولڈ میڈل جیت کر خیبر پختونخوا کا نام روشن کیا ہے۔
یہ خیبر پختونخوا کے لیے ایک تاریخی فتح ہے، کیونکہ نیشنل گیمز کی تاریخ میں سیلنگ میں یہ صوبے کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔
حجاب اجمل نے اپنی شاندار کارکردگی سے نہ صرف پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا بلکہ ثابت کیا کہ خیبر پختونخوا کی خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں۔
حجاب اجمل اور ٹیم کے پی کو اس شاندار کامیابی پر بہت بہت مبارکباد! یہ کامیابی آنے والے کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال اور حوصلے کا باعث بنے گی۔