پشاور:بین الاقوامی یومِ معذور افراد کے موقع پر دو روزہ پیرا ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر ہوگئی۔ مقابلے 2 اور 3 دسمبر کو منعقد ہوئے جن کی رنگارنگ اختتامی تقریب میں نمایاں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سی ای او اے آر پی ڈی انج ±م انور تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر اے آر پی ڈی وسیم کفایت اللہ (وائس پریزیڈنٹ فنانس، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن اور ایشین ٹیبل ٹینس یونین کے پیرا نمائندہ)، ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور کاشف فرحان اور لیول 2 آئی ٹی ٹی ایف و پیرا ٹی ٹی اسٹار کوالیفائیڈ کوچ میاں ابصار علی شامل تھے۔

مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، نتائج کے مطابق وہیل چیئر میل کیٹگری میں مبین نے پہلی ، ذاکر نے دوسری اور شاہ مسلم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، وہیل چیئر خواتین کیٹگری میں تاجمینہ خان نے پہلی ، ماوہ گلشاد نے دوسری اور روبینہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، اسٹینڈنگ خواتین کیٹگری میں شمعہ نے پہلی ، نسرہ نے دوسری اور ماہ نور نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی ، امیچرمیل میں اسحاق نے پہلی ، عبداﷲ نے دوسری اور سدیس نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی ،چیمپئن شپ نے نہ صرف معذور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا بلکہ انہیں کھیلوں کے شعبے میں آگے بڑھنے کا پلیٹ فارم بھی فراہم کیا۔