
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ، سائوتھ ایشین بیس بال، سافٹ بال فیڈریشن کے صدر، پرویز شیخ جوائنٹ سیکریٹری منتخب
منظر شاہ فرید ممبر ایٹ لارج، تہمینہ آصف نائب صدر، سید علی شاہ خازن منتخب
پرویز شیخ میری ملک سے باہر مصروفیات کے باعث سائوتھ ایشین بیس بال سافٹ بال فیڈریشن کو پاکستان سے لیڈ کریں گے۔ فخر شاہ
پرویز شیخ
بنکاک، تھائی لینڈ: سائوتھ ایشین بیس بال,سافٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ، سائوتھ ایشین بیس بال,سافٹ بال فیڈریشن کے صدر، پرویز احمد شیخ جوائنٹ سیکریٹری، منظر شاہ فرید ممبر ایٹ لارج، تہمینہ آصف نائب صدر، سید علی شاہ خازن منتخب ہوگئے ہیں۔ ساؤتھ ایشیا بیس بال اینڈ سافٹ بال فیڈریشن (SABSF) کی دوسری جنرل کونسل میٹنگ دی گرینڈ فور وِنگز ہوٹل، بنکاک، تھائی لینڈ میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ جس میں نومنتخب باڈی کا اعلان کیا گیا۔ یہ اہم اجلاس فیڈریشن کے سابق صدر سید خاور شاہ مرحوم کے انتقال کے بعد بلایا گیا تھا جس میں تمام رکن ممالک کے مندوبین نے شرکت کی، اور نئے انتخابات پرامن طریقے سے منعقد ہوئے۔ تمام عہدوں پر بلا مقابلہ انتخاب کیا گیا، جناب سید فخر علی شاہ (پاکستان) کو متفقہ طور پر ساؤتھ ایشیا بیس بال اور سافٹ بال فیڈریشن کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔ اپنے خطلب میں صدر سید فخر علی شاہ نے تمام رکن ممالک بشمول سرپرست اعلی فضل ایم حسین، سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر انوپم حسین، تمام نائب صدور، سیکریٹریز اور کونسل ممبران کا ان پر اعتماد اور مسلسل حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ صدر فخر علی شاہ نے کہا کہ “ہم تمام جنوبی ایشیائی بیس بال اور سافٹ بال فیڈریشنز کے درمیان اتحاد کو مضبوط کرنا جاری رکھیں گے۔ہمارا اگلا ہدف اپنے اسپانسرز اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر بہت جلد ساؤتھ ایشین بیس بال لیگ کا آغاز کرنا ہے۔ مجھے آج یہاں فیڈریشن کے تمام نمائندوں کو دیکھ کر واقعی خوشی ہو رہی ہے، خاص طور پر ہمارے سرپرست اعلی فضل ایم حسین، جن کا قومی فیڈریشنوں کی قیادت کرنے اور بین الاقوامی ایونٹس کے انعقاد کا انمول تجربہ ہم سب کو متاثر کرتا ہے۔صدر شاہ نے ساؤتھ ایشیا بیس بال اور سافٹ بال فیڈریشن کا ہیڈ آفس فراہم کرنے اور تمام آپریشنل اخراجات کو پورا کرنے پر سرپرست اعلی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ دریں اثنا صدر سید فخر علی شاہ کے اعلامئے کے مطابق انکی ملک سے باہر مصروفیات اور عدم موجودگی میں پرویز احمد شاہ سائوتھ ایشین بیس بال سافٹ بال فیڈریشن کو پاکستان سے لیڈ کریں گے۔ مکمل منتخب کابینہ میں سرپرست اعلی فاضل ایم حسین (سری لنکا) صدر سید فخر علی شاہ (پاکستان) سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر انوپم حسین (بنگلہ دیش) نائب صدور، منوج فرنینڈو (سری لنکا) محمد عبدالولی (افغانستان) پروین انوکر (بھارت) تہمینہ آصف (پاکستان) سیکریٹری جنرل دیپک نیوپانے (نیپال) جوائنٹ سیکرٹری پرویز احمد شیخ (پاکستان) ایگزیکٹو ڈائریکٹر رفیق چوہدری (بنگلہ دیش) ممبر ایٹ لارج محمد افضل الرحمن (بنگلہ دیش) سنجیون راج گرونگ (بھوٹان) تھیکشنا گامن پیلا (سری لنکا) بیویک صوبیدی (نیپال)، ہریش کمار (بھارت) شاہ منظر فرید (پاکستان) خزانچی سید علی شاہ (پاکستان) جبکہ مالدیپ کے نمائندہ اور میڈیا ڈائریکٹر کا اعلان بعد میں سرپرست اعلی فاضل ایم حسین کریں گے۔