
پشاور میں انڈر21 سنوکر چیمپئن شپ سنان نے اپنے نام کرلی
پشاور(سپورٹس رپورٹر) پشاور میں انڈر21 سنوکر چیمپئن شپ ٹورنامنٹ کے مقابلے پشاورکے مرشدآباد سنوکر کلب اور گرین کلب صدر میں کھیلے گئے۔ جس میں مجموعی طور پر 16بہترین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ پہلے سیمی فائنل میں سیف الدین نے نظیف الدین کو تین دو، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سنان نے علی کو تین ایک سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ فائنل میں سنان احمد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سیف الدین کو تین ایک سے ہرایا۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی خیبر پختونخواہ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ذوالفقار علی بٹ اور نائب صدر علالدین نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور اسناد

تقسیم کیے۔ فائنل کے اختتام پر خیبرپختونخوا اولمپیک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ذوالفقار علی بٹ اور نائب صدر علاؤلدین نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کیے۔