
پشاور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے بحرین میں جاری ایشین گیمز ٹیک بال ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ کوارٹر فائنل آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیک بال فیڈریشن کے ابصار علی کے مطابق پہلے سنگلز میں پاکستان کے منعم صدیقی نے کویت کے کھلاڑی کو دو ایک، دوسرے میچ میںلبنان کے کھلاڑی کو دو صفر اور تیسرے میچ میں کمبوڈیا کے کھلاڑی کو دو ایک سے ہرایا۔

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیک بال ٹیم پہلی بار ایشین یوتھ گیمز میں حصہ لے رہی ہے۔جس میں چودہ ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں پاکستان کے کھلاڑیوں نے ٹیک بال میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے اپنے پول میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔