
پشاور(سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن نے ملک عمرخطاب خلیل سپورٹس ٹرسٹ پشاور کے زیر اہتمام شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور میں پہلی ملک عمر خطاب خلیل میموریل لیڈیز ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی جس میں خیبرپختونخوا سے مجموعی طور پر 32کھلاڑیوں نے اس ایونٹ میں حصہ لیا، جنہوں نے شاندار صلاحیتوں اور کھیلوں کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ پہلے سیمی فائنل میں حمیرا نے طیبہ کو 6-4، 6-4 سے شکست دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں آمنہ نے تنزیلہ کو 6-4، 6-3 سے شکست دی۔ جبکہ فائنل میں آمنہ نے حمیرا کو 6-4، 7-5 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔اس موقع پر رجسٹرار، شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی سمیرا طارق مہمان خصوصی تھی ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس ماریہ ثمین ، ڈائریکٹر فنانس ثنا یوسف ، سلمی فیض ،ملک عمر آیاز سینئر نائب صدر خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن ، کوچز نعمان ، ذاکر ، پرویز ، شاہ سوار سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔