
پشاور(سپورٹس رپورٹر)گورنمنٹ گرلز مڈل سکول گل بادشاہ جی میں آل مڈل سکولز ضلع پشاور کی سپورٹس اور بزم ادب کی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے تمام مڈل سکولز کی سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا جس میںطلباکے لئے سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں گرلز گائیڈ سپورٹس اور بزم ادب کی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی اجلاس میں جنرل سیکرٹری مہر انگیز ارم نے ایجنڈا پیش کیا اور تمام سکولز کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز بیس اکتوبر کو ہوگا جس میں صدر سپورٹس فیسٹیول ڈی ای او پشاور مس صوفیہ تبسم مہمان خصوصی ہوں گی جو باقاعدہ طرو پر ان مقابلوں کا افتتاح کریں گی مقابلے نومبر میں اختتام پذیر ہوں گے فائنل ڈے کے موقع پر مارچ پاسٹپی ٹی ڈسپلے اور بینڈکے مقابلے بھی منعقدہوں گے ۔مقابلوں کے لئے صدر سپورٹس ڈی ای او پشاور مس صوفیہ تبسم ہوں گی جبکہ نائب صدر مس سروت منیر ، جنرل سیکرٹری مہرانگیز ارم اور فنانس سیکرٹری ارم عنبرین ہوں گی گزشتہ سال بھی بہترین طریقے سے یہ فیسٹیول منعقد کیا گیا تھا اور اس مرتبہ بھی سپورٹس کمیٹی نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ پہلے سے بھی بہتر انداز میں یہ مقابلے اس سال منعقد کئے جائیں گے جس کے لئے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔20 اکتوبر کو مقابلوں کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ گرلز مڈل سکول گل بادشاہ جی میں منعقد کی جائے گی جس کے بعد اکیس اکتوبر کو ٹیبل ٹینس23-27-29 اکتوبر کو بیڈمنٹن یکم نومبر اور 4 نومبر کو والی بال 6 اور 8 نومبر کو کرکٹ 10 نومبر کو جمپ اور ریس 11 نومبر کو تھروز کے مقابلے ہوں گے۔ جبکہ بزم ادب کے سلسلے میں تلاوت 22 اکتوبر نعت 24 اکتوبر انگریزی تقریر 25 اکتوبر28 اکتوبر کو اردو تقریری مقابلے ہوں گے 3 نومبر کو پوسٹر میکنگ 5 نومبر کو ملی نغمہ اور 7 نومبر کو گرلز گائیڈ اور آرٹس نمائش کے پروگرام ہوں گے ۔