
پشاور (سپورٹس رپورٹر) صوبائی سیکرٹری سپورٹس سعادت حسن نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ صوبائی حکومت سکواش کے فروغ و ترقی کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی وہ گزشتہ روز سکواش کے وفد سے بات چیت کررہے تھے جس کی قیاد ت صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر و سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ داد خان کررہے تھے ان کے ہمراہ چیئرمین ایسوسی ایشن و سکواش لیجنڈ قمرزمان اور سابق ورلڈ نمبر چار مقصود احمد اور ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر بھی موجود تھے صوبائی سیکرٹری سپورٹس سعادت حسن نے سکواش کے فروغ و ترقی کے لئے داد خان قمرزمان اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کی خدمات قابل تحسین ہیں انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کو منعقد کرنے میں ایسوسی ایشن کیساتھ بھرپور تعاون کریں اور سکواش کی ترقی کے لئے مزید اقدامات اٹھائیں انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹس کو سپانسر کرنے کی بھی بھرپور کوشش کی جائے گی اور صوبہ بھر میں تمام کھیلوں کے فروغ و ترقی کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔