
نعمان علی کی میچ میں دس وکٹیں
شکیل الرحمان
لاہور: قذافی اسٹیڈیم لاہور ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93رنز سے ہراکر دو ٹسٹ میچوں کے سیریز میں 1-0سے برتری حاصل کرلی۔نعمان علی نے میچ میں دس کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔چالیس وکٹوں میں 34وکٹیں سپنرز نے حاصل کی ۔ جنوبی افریقی نے دوسری اننگزکا آغاز 51 رنز دو کھلاڑی آوٹ سے کیا۔ جنوبی افریقہ کو مزید 226رنز جیتنے کے لیے درکار تھے۔ جنو بی افریقہ کی پوری ٹیم 183رنز پر آوٹ ہوگئی۔

دن کے پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے ڈی ذورزی کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔ ڈی ذورزی نے 16رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ چوتھے دن کے چوتھے اوورز میں پانچویں نمبر پر آنے والے سٹب 0 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔ ریکلٹون کا ساتھ دینے بریوس آئے جس نے ٹی 20میں سنچری بھی سکور کی ہے دونوں نے ملکر سکور 128تک پہنچا کر پانچویں وکٹ کے لیے تیز 73رنز کا اضافہ کیا اس دوران بریوس نے 54گیندوں پر 54 رنز سکور کیے جس میں 6چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

ان کو اسی سکور پر نعمان علی نے کلین بولڈ کر دیا۔یہ نعمان علی کی میچ میں دسویں وکٹ تھی۔ویریان ریکلٹون کا ساتھ دینے آئے لیکن کھانے کے وقفے سے چند لمحے قبل مضبوط دیوارریکلٹون کو ساجد خان نے سلمان آغا کے ہاتھوں 45رنز پر گرادیااور میچ پاکستا ن کے حق میں چلا گیا۔انکی اننگز 145گیندوں پر مشتمل تھی اور ریکلٹون نے چار چوکے لگایے۔کھانے کے وقفے تک سکور چھ وکٹ پر 137 رنز بنایے۔تھے۔کھانے کے وقفے کے بعد پہلے ساجد خان نے موتھو سوامی کو چھ رنز کے انفرادی سکور پر لیگ بی فور کیا۔اس کے بعد شاہین آفریدی نے ویریان کو 19رز پر ایل بی ڈبلیو کیا اور اگلے ہی اوور میں انہوں نے سبریان کو آٹھ کے انفرادی سکور پر بولڈ کردیا۔ایک گیند بعد شاہین آفریدی نے ربادا کو بھی بولڈ کرکے پاکستان کو 93 رنز کی فتح دلادی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم 183آوٹ ہوگیی۔

نعمان علی اور شاہین آفریدی نے چارچار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ساجد خان نے دو وکٹیں حاصل کی۔ٹیسٹ کرکٹ سیشن اور پاٹنر شپ کی گیم ہے۔ پاکستان کی پہلی اننگز میں بھی دو پاٹنر شپس بنی تھی امام ااور شان مسعود کے درمیان 161اور رضوان اور سلمان آغاکے درمیان سکورنگ میچ میں ٹرننگ پوائنٹ تھا۔
ٹسٹ کرکٹ سیشن اور پاٹنر شپ کی گیم ہے۔پاکستان کی پہلی اننگز میں بھی دو پاٹنر شپس بنی تھی امام ااور شان مسعود کے درمیان 161اور رضوان اور سلمان آغاکے درمیان 163رنزبنے تھے۔یعنی 378رنز میں 324رنز دو پاٹنرشپ کی صورت میں سکور ہویے۔جوlowسکورنگ میچ میں ٹرننگ پواینٹ تھا۔
