
ملائشیا: ملائشیا کے شہر جوہر میں جاری 13ویں سلطان آف جوہر کپ 2025ء میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا جانے والا اعصاب شکن میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔پاکستان کی جانب سے تینوں گول پینلٹی کارنر کے زریعے ہوئے پہلا گول پانچویں منٹ میں کپتان حنان شاہد نیکیا۔ ،دوسرا اور تیسرا گول 39ویں ، 55ویں منٹ میں محمد سفیان خان نے سکور کئے۔ بھارت کی جانب سے ارجیت ، آنند اور منمیت سنگھ نے ایک ایک گول سکور کئے۔ بھارت کو پینلٹی اسٹروک بھی ملا جبکہ مجموعی طور پر پاکستان کو 6 اور بھارت کو 9 پینلٹی کارنر ملے۔

پاکستان نے 6 پینلٹی کارنر حاصل کرتے ہوئے تینوں گول پینلٹی کارنر کے دوران سکور کئے۔ جبکہ بھارت ںے تمام پینلٹی کارنر ضائع کئے۔ مین آف دی میچ محمد سفیان خان قرار پائے۔پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم اپنا چوتھا میچ 15 اکتوبر کو نیوزی لینڈ جبکہ پانچواں میچ 17 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔