پشاور: قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے رانڈ میں کراچی بلوز نے ملتان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تیسرے روز کے کھیل کی نمایاں بات مہران ممتاز کی پہلی فرسٹ کلاس سنچری تھی۔ سعد خان نے ڈبل سنچری سکور کی۔مرغزار کرکٹ گرانڈ میں ملتان کی ٹیم کراچی بلوز کے خلاف پہلی اننگز میں 272 رنز بناکر آٹ ہوگئی۔ شرون سراج نے 96 رنز بنائے۔ وقار حسین نے52 رنز سکور کیے۔ ثاقب خان نے62 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ کراچی بلوز کو جیتنے کے لیے 100 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ پہلی اننگز میں154 رنز بنانے والے سعد بیگ 65 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم میں بہاولپور نے اسلام آباد کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 463 رنز بنائے تھے۔ سعد خان نے چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 204 رنز سکور کیے اور آوٹ نہیں ہوئے۔ مبصرخان 72 محمد عالمگیر58 اورعمران رندھاوا 51 رنز ناٹ آوٹ کے ساتھ نمایاں رہے ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ میں لاہور وائٹس کی ٹیم ایبٹ آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 500 رنز بناکر آوٹ ہو گئی۔ علی زریاب آصف نے 199 رنز کی اننگز کھیلی۔ حسین طلعت نے 77 رنز بنائے۔ خالد عثمان نے 172 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔ ایبٹ آباد نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر35 رنز بنائے تھے۔ عمران خان سٹیڈیم پشاور میں سیالکوٹ کی ٹیم فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 416 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ مہران ممتاز نے 125رنز سکور کیے۔ عماد بٹ نے 72 اور اذان اویس نے 65 رنز سکور کیے۔ فیصل آباد نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 38 رنز بنائے تھے۔ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور کی ٹیم فاٹا کے خلاف دوسری اننگز میں 295 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ افتخار احمد 75 محمد حارث 59 اور اسرار اللہ 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زاہد محمود نے85 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ فاٹا کو جیتنے کے لیے 256 رنز کا ہدف ملا ہے۔ اس نے کھیل ختم ہونے پر 2وکٹوں پر 51رنز بنائے تھے۔