
پشاور (سپورٹس رپورٹر) سرتاج علی ہلز کرکٹ کلب کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ کلب کا انتخابی اجلاس زیرصدارت حاجی سرتاج علی کلب آفس میں منعقد ہوا جس میں کلب کے ارکان اور پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حنیف شاہ نے خصوصی شرکت کی۔جنہوں الیکشن کے طریقہ کار پر گفتگو کی اور کہا کہ جو بھی ممبر کسی بھی عہدہ پر الیکشن لڑنا چاہتا ہے پی سی بی آئین کے مطابق حصہ لے سکتا ہے ۔ اجلاس میں پی سی بی آئین کے مطابق الیکشن کرائے عہدیداروں کا بلامقابلہ انتخاب عمل میں لایا گیا۔جس کے مطابق سرتاج علی بلا مقابلہ صدردیگر عہدیداروں میںنیاز محمد ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری اورمحمد خان کوفنانس سیکرٹری منتخب کیاگیا۔