
پشاور(سپورٹس رپورٹر) پشاور یونیورسٹی سپورٹس فیسٹیول میں رسہ کشی کا مقا بلے اختتام پذیر ہوگئے، جس میں پشاور یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، اسلامیہ کالج یونیورسٹی، ایگریکلچر یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے حصہ لیا۔ فائنل میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی نے ایگریکلچر یونیورسٹی کو 2-1سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ اسی طرح بالترتیب ایگریکلچر یونیورسٹی نے 1st، اسلامیہ کالج یونیورسٹی نے 2nd، اور پشاور یونیورسٹی نے 3rd پوزیشن حاصل کی۔ مہمانِ خصوصی پروفیسرپرو وی سی جناب قاضی نعیم نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ان کے ہمراہ بحرکرم ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی ، سید اضغرعلی شاہ ، صوبائی صدر رسہ کشی ایسوسی ایشن سجاد احمد اور تاج محمد ، چیئر مین صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن بھی موجود تھے ،جبکہ ٹیکنکل آفشلز کے فرائض عزیز محمد ، اعجاز محمد ، اکرام اللہ نے انجام دیئے ، ایگریکلچر یونیورسٹی نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی ٹیموں نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔