
پشاور(سپورٹس رپورٹر) پشاور سپورٹس کمپلیکس کے پی ایس بی جمنازیم میں 62 ویں نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2025ء کے لیے خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ٹیم کے ٹرائلزمکمل ہوگئے ۔ ٹرائلز خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر بلال خان جنرل سیکرٹری صداقت شاہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسعود اور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے کوچ حیات اللہ اکے زیرنگرانی منعقد ہوئے ، ٹرائلز دو دن تک جاری رہے جن میں صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سو سے زائد باصلاحیت کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پشاور کے علاوہ مردان، ملاکنڈ، بونیر، اپر دیر، لوئر دیر، نوشہرہ، خیبر، بنوں، لکی مروت اور کوہاٹ کے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا ئے۔ٹرائلز میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں مراد علی ، افنان خان ، عبدالحسیب خان ، محمد عمر ،محمد عزیر، نجم الثاقب شامل ہیں جو کہ 26 اکتوبر سے پشاور میں منعقد ہ 62 ویں نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں صوبے کی نمائندگی کرے گی۔