
فائنل میچ میں احسان دانش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عرفان اللہ کو 6-4، 6-4 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا
پشاور( سپورٹس رپورٹر) ملک عمر خطاب خلیل میموریل وہیل چیئر ٹینس چیمپئن شپ 2025ء اختتام پذیر ہوئی۔ ایونٹ میں صوبے کے بہترین کھلاڑیوں نے شرکت کی اور شائقین نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھے۔ فائنل میچ میں احسان دانش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عرفان اللہ کو 6-4، 6-4 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔مردوں کے سنگلز سیمی فائنلز میںانجی عرفان اللہ نے فارس کو 6-3، 6-4 کے اسکور سے شکست دی۔ احسان دانش نے ذاکر خان کو 6-2، 6-3 کے اسکور سے ہرایا۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کے پی کے سابق وزیر کھیل اور کے پی اولمپک ایسوسی ایشن کے سابق صدر سید عاقل شاہ تھے جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ،کے پی اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ذوالفقار بٹ،جوڈو فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری مسعود احمد،کے پی ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد شیراز،اور کے پی ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ملک عمر ایاز خلیل بھی موجود تھے ۔تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کی موجودگی نے ایونٹ کو یادگار بنا دیا۔

انعامات کی تقسیم:چیمپئن احسان دانش کو 3,000روپے نقد انعام، ٹرافی اور سرٹیفکیٹ دیا گیا۔رنر اپ عرفان اللہ کو 2,000روپے نقد انعام، ٹرافی اور سرٹیفکیٹ دیا گیا۔جبکہ دونوں سیمی فائنلسٹس کو 1,000روپے نقد انعام اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔یہ شاندار ٹورنامنٹ ملک عمر خطاب خلیل میموریل سپورٹس ٹرسٹ کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن نے تمام کھلاڑیوں، اسپانسرز، اور سپورٹس کمیونٹی کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔”یہ ایونٹ نہ صرف وہیل چیئر ایتھلیٹس کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوا بلکہ خیبرپختونخوا میں انکلوژن اور اسپورٹس کے فروغ کی ایک خوبصورت مثال بھی بنا۔