
جوہر بارو : سلطان آف جوہر کپ 2025ء میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملائیشیا کو 7-2 کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے مین آف دی میچ سفیان خان نے عمدہ ہیٹ ٹرک اسکور کی۔ جبکہ حمزہ، ندیم اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کرکے ٹیم کی برتری مستحکم کی۔

گرین شرٹس نے آغاز ہی سے جارحانہ حکمتِ عملی اختیار کی اور مخالف ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے نہ صرف شاندار فٹ ورک دکھایا بلکہ دفاعی لائن نے بھی ملائیشیا کے کئی یقینی گول روکے۔ پاکستان اپنا اگلا میچ آج انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا جسے ٹورنامنٹ کا ایک اہم مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
