
پشاور: ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا تاشفین حیدر نے آج صوبے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں ہر کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس نے اس موقع پر کھلاڑیوں کے معروضات سنیں اور انھیں درپیش مسائل کے ممکنہ حل کیلئے احکامات جاری کیئے۔ کھلاڑیوں نے اس موقع پر انکے عوارض سننے اور اس سلسلے میں انکے حل کیلئے ہدایات جاری کرنے پر ڈی جی سپورٹس کا شکریہ ادا کیا۔