
ایگزیکٹو کمیٹی کا قیام مقابلوں کے حتمی شیڈول کا اعلان آئندہ اجلاس میں ہوگا: بحر کرم
پشاور: انٹر ڈگری کالجز سپورٹس فیسٹیول اکتوبر اور نومبر میں منعقد کرنے کی تجویز زیر غور ہے جس کے بارے میں حتمی فیصلہ اور اعلان جلد کیا جائے گا اس سلسلے میں یونیورسٹی آف پشاور کی سپورٹس کمیٹی کی سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی کے سپورٹس کے سربراہ بحرکرم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مختلف کالجز کے پرنسپلز ڈی پی ایز ڈائریکٹر سپورٹس سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی ان میں پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بڈھ بیر ڈاکٹر سمیع الدین منظر جان ڈائریکٹر سپورٹس پشاور تعلیمی بورڈجی ڈی سی متھرا کے اسسٹنٹ پروفیسر صفدر خان فرنٹیئر لاکالج کے محمد نعیم ڈی پی ای جی سی ایم ایس ٹو کے ڈی پی ای محمد بلال ایس ڈی پی ای جی سی ایم ایس پشاور ون حسنین علی جی سی ایم ایس جمرود کے اسسٹنٹ پروفیسر طاہر خان پی ایف آئی پشاور کے محمد عاطف جی ایس ایس سی پشاور کے محمد احسن کمال جی ڈی سی جمرود کے طارق اقبال لیکچرر توصیف محمد زیب فرید الرحمان جی ڈی سی اچینی گورنمنٹ سپرئیر سائنس کالج پشاور کے اسسٹنٹ پروفیسر عبدالرشید انور اسسٹنٹ پروفیسر نور شیر آفریدی اور دیگر شامل تھے۔ اجلاس میں انٹر ڈگری کالجز سپورٹس فیسٹیول اکتوبر کے وسط میں شروع کرنے کی تجویز پیش کی گئی جس کے بارے میں مشاورت کے بعد اگلے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا اس سلسلے میں تمام کالجز کے ڈی پی ایز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس شیڈول پر اگلے اجلاس میں تبادلہ خیال کریں تا کہ اسے فائنل کیا جا سکے متوقع طور پر مقابلے اکتوبر کے وسط سے شروع ہوجائیں گے اور پچیس نومبر تک اختتام پذیر ہوں گے پرنسپل ڈاکٹر سمیع الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان مقابلوں میں تمام الحاق شدہ کالجز کی ٹیموں کی شرکت ناگزیر ہے اور اس سلسلے میں شرکت یقینی بنانی چاہئے اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا اور متفقہ طور پر ڈاکٹر سمیع الدین کو کمیٹی کا صدر اور اسسٹنٹ پروفیسر عبدالرشید انور کو نائب صدر منتخب کیا گیا جبکہ باقی شرکاایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران ہوں گے کمیٹی کا اجلاس جلد ہی دوبارہ پشاور یونیورسٹی میں ہی منعقد کیا جائے گا جس میں مقابلوں کے حتمی شیڈول کا اعلان کیا جائے گااجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بحرکرم نے کہا کہ ان مقابلوں میں تمام کالجز کے کھلاڑیوں کو مواقع ملنے چاہئیں تا کہ یہی کھلاڑی مستقبل میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام پوری دنیا میں روشن کرسکیں۔انہوں نے کہا ان کھیلوں کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو تمام ممکنہ بہترین سہولتیں فراہم کریں گے جس کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔