
عثمان خان، علی حسن بلوچ اور عالیان سلمان کی سنچریاں
پشاور: قومی مینز انڈر19ون ڈے کپ میں کھیلے گئے تیسرے راونڈ کے مزیدچار میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ فاٹانے حیدرآباد کو7وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔ اشفاق گراونڈ چارسدہ میں حیدرآباد کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور 151رنز پر پوری ٹیم آوٹ ہوگئی۔عبدالوہاب نے 29,یحییٰ شاہ نے 28اور عبدالاحد نے 24رنز بنائے ۔جمشیداللہ اور نوید خان نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ تیمور علی، محمد طاہر، عثمان خان اور عبدلباسط کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔جواب میں فاٹا ریجن نے مطلوبہ ہدف تین وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ پاکستان انڈر19 کی نمائندگی کرنے والے عثمان خان نے اپنی فارم برقرار رکھتے ہویے شاندار ناقابل شکست سنچری سکور کی۔جس میں10چوکے اور 5چھکے شامل تھے۔ عثمان خان پچھلے میچ میں 96 رنز پر آؤٹ ہوئے تھے۔

حارث شاہ 31رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ حیدر آباد کی جانب سے محمد سلمان نے دو کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔ میچ کو ماجد حسین اور دلشاد علی نے سپروایز کیا جبکہ سکورر کے فرایض محمدجنید نے سرانجام دیے۔ حیات آباد میں کھیلے گئے میچ میں لاہور وائٹ نے پہلے بیٹنگ کی اورپانچ وکٹ کے نقصان پر 303رنز بنائے۔اوپنر عالیان سلمان نے 136رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔انکی اننگز میں تیرہ چوکے شامل تھے۔دوسرے اوپنر حمزہ ظہور نے 54رنز بنائے۔محمد فرحان نے 48رنزسکور کیے۔اسلام آباد کے ذیشان، مجاہد علی، اویس اور فیصل آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں اسلام آبادریجن کی ٹیم 125رنز بنا سکی۔ فہد سلیم نے 26 منیب نے 19 اور اجمیر نے پندرہ رنز بنائے۔حسین عباس اور محمد عیاس نے تین تین وکٹیں حاصل کی۔ لاہور وائٹ کے حمزہ ظہور نے وکٹ کے پیچھے چھ کیچ پکڑے۔ مین آف دی میچ عالیان سلمان رہے۔ عالے حیدر اور عبدالکریم نے امپائرنگ اور ندیم اختر نے سکورر کے فرائض سرانجام دئیے۔میچ کے ریفری فضل اکبر شاہ رہے۔تیسرے میچ میں پشاور نے پہلے بیٹنگ کی ۔اور 213رنز سکور کیے۔احمد حسین نے 56، محمد زبیر نے 49اور زین اللہ نے 48رنز بنائے۔محمد موسی نے چار وکٹ حاصل کیے۔

جواب میں سیالکوٹ 154رنز پر آوٹ ہوگیی۔حیام خان نے 55رنز بنائے۔ہارون خان نے تین جبکہ محمد سیام ، محمد اویس اور احمد حسین نے دودو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔احمد حسین کو آلراونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا۔ شیخوپورہ کی رانا نوید کرکٹ اکیڈمی میں لاہور بلیوز نے ایبٹ آباد کو 61 رنز سے شکست دے دی۔ علی حسن بلوچ نے شاندار 143 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 50اوورز میں چھ وکٹ پر 284 رنز بنانے میں مدد دی۔علی حسن بلوچ کے13 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے143 رنز بنایے۔ اس کے جواب میں ایبٹ آباد کی ٹیم محمد شایان کے 53 رنز کے باوجود 44.2 اوورز میں 223 رنز بنا کر آٹ ہو گئی۔ جہانگیر بلال نے 26 رنز کے عوض پانچ وکٹ لیے۔