
قلات: ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ نے آل قلات شہید میر عبدالخالق لانگاؤ لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کوئنگ اسپورٹس کرکٹ کلب کی جانب سے بطور کھلاڑی حصہ لیا۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

میچ کے دوران قلات کے شہریوں اور شائقین کرکٹ نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور کھیل سے لطف اندوز ہوئے۔ اختتامی تقریب میں ڈی سی جمیل بلوچ نے ونر اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر وقت کوشاں ہے۔ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مختلف سپورٹس کلبوں کے تعاون سے مثبت اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر کے علاقے، صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکیں