
نثار احمد
خاران: آل بلوچستان میر سمیع جان نوشیروانی فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میر سمیع جان نوشیروانی فٹبال کلب خاران اور امان اللہ جان جمالدینی فٹبال کلب نوشکی کے درمیان کھیلا گیا۔ مقررہ وقت تک سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسکور 1-1 گول سے برابر رہا۔ میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا، جہاں خاران کی ٹیم نے 11 ویں پینلٹی پر کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کرلیا شاندار فائنل کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) خاران کے ضلعی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ محمود جان نوشیروانی تھے

انہوں نے فاتح ٹیم کے لیے 1 لاکھ روپے، رنر اپ ٹیم کے لیے 50 ہزار روپے، کمنٹری ٹیم کے لیے 10 ہزار روپے، کیمرہ مین کے لیے 10 ہزار روپے اور ریفری ایسوسی ایشن کے لیے 30 ہزار روپے کا اعلان کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما چیئرمین امجد خان ملازئی، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن بابو حسین زئی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر شیخ جہانزیب، سیاسی و سماجی رہنما حاجی کبیر احمد نوشیروانی ، سید شاہ حسین اور حاجی زکریا مینگل بھی موجود تھے

ٹورنامنٹ سیکرٹری اعجاز بادینی کی جانب سے بھی انعامات کا اعلان کیا گیا جن میں ونر ٹیم کے لیے 50 ہزار روپے، رنر اپ کے لیے 40 ہزار روپے، دس مین آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈز اور مین آف دی میچ کے لیے 5 ہزار روپے شامل تھے صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات بلوچستان میر شعیب جان نوشیروانی نے اس موقع پر ایک اور آل بلوچستان ٹورنامنٹ کے جلد انعقاد کا اعلان کیا۔ مہمان خصوصی نے ان کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ میر شعیب جان نوشیروانی خاران میں کھیلوں کے فروغ کے لیے سرگرم ہیں اور نوجوانوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے تاکہ وہ کھیلوں کے میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کریں۔
