
پشاور: خیبر پختونخواہ میں لیکروس کھیل میںنوجوانوں کی دلچسپی اور مختلف ایونٹ کی کامیابی کے بعد دیکھا گیا کہ لیکروس کھیل خیبر پختونخواہ میں بہت مقبول ہورہا ہے اور یہاں کے پاکستان لیکروس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نے اس میں ذاتی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے مختلف ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جو کہ مستقبل میں لیکروس کھیل کیلئے ایک خوش آئند بات ہے۔ اسی سلسلے میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ کی پاکستان لیکروس فیڈریشن (PLF) کے جنرل سیکرٹری انجینئر طیفور زرین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شعبہ تعلقا ت عامہ کے آئی یو کے مطابق ملاقات میں لیکروس کھیل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ جبکہ جنرل سیکرٹری لیکروس طیفور زرین نے PLFکی حالیہ کوششوں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پروائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے لیکروس کو جامعہ قراقرم کے کھیلوں کے پروگراموں میں شامل کرنے میں گہری دلچسپی ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ جامعہ قراقرم خطے کی واحد بڑی پبلک یونیورسٹی کے طور پر جو تقریبا 10,000 طلبہ کو اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے مواقع فراہم کررہی ہے۔ کے آئی یوکھیلوں کو طلبہ کی صحت، ٹیم ورک اور علاقائی ترقی کے لیے ایک اہم ذریعہ سمجھتی ہے۔ ملاقات کے دوران متعدد تعاون کے امکانات پر بھی بات کی گئی جن میں جامعہ قراقرم میں لیکروس کلب یا ٹیم کے قیام کی تجویز شامل تھی تاکہ طلبہ کی شرکت اور بین الجامعاتی مقابلوں کو فروغ دیا جائے۔ کیمپس میں مشترکہ تربیتی ورکشاپس اور ٹورنامنٹس کا انعقاد، لیکروس کو یونیورسٹی کے فزیکل ایجوکیشن نصاب میں شامل کرنا تاکہ اسے کرکٹ اور فٹ بال جیسے روایتی کھیلوں کے متبادل کے طور پر فروغ دیا جائے۔ پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہونہار کھلاڑیوں کے لئے ممکنہ سپانسرشپس اور اسکالرشپس تاکہ قومی اور بین الاقوامی سطح کے لیے ایک پائیدار ٹیلنٹ پائپ لائن بنائی جا سکے۔پی ایل ایف کے جنرل سیکرٹری نے کہاکہ اس تعاون سے نہ صرف پاکستان میں لیکروس کی ساکھ کو بلند کرنے کی توقع ہے بلکہ کھیلوں کی تنظیموں اور تعلیمی اداروں کے درمیان رابطوں کو مضبوط کرنے میں بھی مدد ملے گی تاکہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دیا جا سکے۔