
نثار احمد
کوئٹہ: دوسرا آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ایک شاندار اور سنسنی خیز فائنل کے بعد اختتام پذیر ہوا، جہاں کوئٹہ ڈسٹرکٹ نے گورنر الیون کو دو وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ایوب کمپلیکس کے نواب اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم .میں برقی قمقموں کے زیرِ سایہ کھیلا گیا

یہ تاریخی فائنل میچ کرکٹ شائقین کے لیے یادگار لمحات لے کر آیا محکمہ کھیل بلوچستان اور کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے اس شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کی ٹیموں اور قومی کرکٹرز نے حصہ لیا فاتح ٹیم کو 15 لاکھ روپے اور رنر اپ ٹیم گورنر الیون کو 10 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا


فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ تھے جن کے ہمراہ سیکرٹری صحت صالح ناصر ، سیکرٹری کھیل درا بلوچ ، ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازئی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے ٹورنامنٹ میں کوئٹہ ڈسٹرکٹ کی ٹیم کی جدوجہد اور شاندار کارکردگی سب کے سامنے نمایاں رہی کھلاڑیوں کی ہار نہ ماننے والی جذبے نے انہیں کامیابی دلائی بیٹسمین نعمت خان نے شاندار انفرادی پرفارمنس دکھائی اور پورے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے اور ایک ہی اننگز میں 162 رنز کی انفرادی اننگز کھیلنے پر بیٹسمین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کیا۔

