
پشاور: پاکستان لیکروس فیڈریشن کے زیراہتمام گلگت بلتستان میں صوبائی ایسوسی ایشن اور سپورٹس بورڈ کے باہمی اشتراک سے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس میں تیس سے زائد مرد کھلاڑیوں نے کوالیفائیڈ کوچز کے زیرنگرانی ٹریننگ حاصل کی ، اس موقع پر پاکستان لیکروس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری انجینئر طیفور زرین ، گلگت بلتستان لاکروس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری مسٹر حسنین اعجاز اور مس سبین راجپوت سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، گلگت بلتستان لاکروس ایسوسی ایشن نے گلگت بلتستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے نومل گلگت میں لاکروس ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیاگیا۔ اس ورکشاپ میں 30 مرد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
مس سبین راجپوت نے کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کی، جبکہ مسٹر حماد اور علیان نے ورکشاپ کے انتظامات کیے۔پاکستان لاکروس فیڈریشن کے سیکرٹری انجینئر طفیل زرین نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں سووینیئرز اور لاکروس اسٹکس تقسیم کیے۔ڈائریکٹر اسپورٹس گلگت بلتستان مسٹر شاہ محمد نے اس تربیتی پروگرام کے انعقاد میں خصوصی تعاون کیا اور گلگت بلتستان میں لاکروس کے فروغ کے لیے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔