
پشاور: ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کے پی تاشفین حیدر نے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) پی سی بی سمیر احمد سید سے ملاقات کی۔ خیبرپختونخوا اور پشاور کے لوگوں کے لیے پی ایس ایل، ڈومیسٹک کرکٹ اور آنے والے بڑے سرپرائز کے حوالے سے اچھی خبریں منتظر ہیں۔ پی سی بی کے سی او او سمیر احمد نے ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے صوبے کے اداروں کی تعریف کی۔ سمیر احمد نے ڈی جی سپورٹس سے ملاقات میں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ خیبر پختونخواہ میں پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ میچ ضرور کرائیں جائیں گے۔ اور مجھے خوشی ہو گی کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس کے پی اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہر قدم وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین خان گنڈا پور اور وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہاں کے ویژن کے مطابق ہو۔