
پشاور: بھوٹان میں منعقدہ ساتھ ایشین ریجنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں تین ایوارڈ حاصل کرنے والے قومی کھلاڑی قاری عدنان خلیل اور حمداللہ خلیل نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کے ہیڈ کوچ ندیم خان خلیل اور کوچ حیات اللہ بھی موجود تھے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کھلاڑیوں کو نمایاں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے نوجوان کھیلوں کے میدان میں غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں ان کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ گورنر ہاس میں صوبے کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایوارڈ تقسیم تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ اس تقریب کے بعد اڈاپٹڈ پلیئر کے نام سے ایک ایپلیکیشن بھی لانچ کی جائے گی جس کے ذریعے مخیر حضرات اور مختلف ادارے کھلاڑیوں کی سرپرستی کا عمل آگے بڑھا سکیں گے۔ گورنر نے آخر میں کھلاڑیوں اور وفد کے شرکا کو خصوصی شیلڈز بھی پیش کیں۔