
پشاور: خیبرپختونخواہ پولیس باڈی بلڈنگ مسٹر ایشیا 2025 ء کا اعزاز حاصل کرنے والے معروف باڈی بلڈر اعجاز احمد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر نے انہیں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کو اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔ اسی مقصد کے تحت بہت جلد صوبے کے ایوارڈ یافتہ کھلاڑیوں اور شخصیات کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی۔ جس کے ذریعے مخیر حضرات اور مختلف ادارے کھلاڑیوں کی سرپرستی کا عمل آگے بڑھا سکیں گے۔