
پشاور: خیبر پختونخواہ جوجسٹو ایسوسی ایشن کے صدر تحسین اللہ اور سیکرٹری جنرل نعیم جان نے بیڈمنٹن ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کی نئی کابینہ کے انتخاب پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے نو منتخب چیئرمین سجاد مہمند، صدر بلال خان اور جنرل سیکرٹری میاں صداقت شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تحسین اللہ اور نعیم جان نے کہا کہ بیڈمنٹن ایک مقبول اور اہم کھیل ہے اور امید ہے کہ نئی قیادت اس کھیل کی ترقی، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کی مختلف ایسوسی ایشنز کے مابین باہمی تعاون سے نہ صرف کھیلوں کے معیار میں بہتری آئے گی بلکہ صوبے کے کھلاڑی قومی و بین الاقوامی سطح پر بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ اس موقع پر بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خیبر پختونخواہ جوجسٹو ایسوسی ایشن ہمیشہ دیگر کھیلوں کی تنظیموں کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتی رہے گی تاکہ صوبے کے نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔