
ہمایون خان
پشاور: صوبائی حکومت ،ڈائریکٹریٹ جنرل سپورٹس اور پشاور زلمی کے اشتراک سے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں پشاور زلمی الیون نے لیجنڈز الیون کو 8 رنز سے شکست دے دی۔میچ کی دلچسپ اور یادگارلمحات جب پولیس اور تماشیائیاں کے درمیان آنکھ مچولی کا تھا۔ اپنے فین سے ملنے کے لیے تماشائیاں نے پولیس کے دوڑیں لگا دی۔نمائشی میچ کے دوران ایک بہت عجیب واقعہ جب ایک ننے سے پرستار نے حفاظتی حصار توڑ کر بابراعظم تک پہنچ گیا بچے کی معصوم خواہش صرف یہ تھی کہ وہ اپنے ہیرو کو قریب سے دیکھے اور انہیں چھو سکے۔ یہ منظر کیمروں میں محفوظ کرلیا گیا اور سٹیڈیم تماشائیوں کے پرجوش نعروں اور تالیوں سے گونج اٹھا۔ اس کم سن بچے کی محبت دیکھا گیاکہ کھلاڑیوں سے پشاور کی عوام کس حد تک محبت کرتی ہے۔ تماشائیاں کا کہنا تھا کہ بابراعظم نہ صرف پاکستان بلکہ بالخصوص پشاورکے عوام میں بے حد مقبول ہیں۔ یہاں ان کی فین فالوونگ ہر عمر کے افراد پر مشتمل ہے جو انہیں نہ صرف ایک عظیم کرکٹر بلکہ اپنے دلوں کے ہیرو کے طور پر دیکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ بابر اعظم کو قریب سے دیکھنے اور ان کے ساتھ وقت گزارنے اور سلفی لینے کو اپنی خوش نصیبی سمجھتے ہیں۔