
پشاور: پولیس نے ہفتہ کو یہاں میچ کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے۔ افسران اور اہلکار سیکورٹی اور ٹریفک کے فرائض انجام دینے کے لیے میدان میں تھے۔میچ کے دوران پولیس کی ٹیمیں تھانوں کی موبائل وینز کے ساتھ سٹیڈیم اور گردونواح میں گشت کرتی رہیں۔ تمام سینئر افسران سیکورٹی انتظامات کی ذاتی طور پر نگرانی کے لیے زمین پر موجود رہے۔

شائقین کرکٹ کو واک تھرو گیٹ سے گزرنے اور جسم کی مکمل تلاشی کے بعد اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ چیریٹی میچ کے دوران شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائی گئی۔کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے پولیس سیکیورٹی چاک وچوبند کھڑے رہے۔ سٹیڈیم سے متعلقہ سڑک کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کیا گیا۔ اس موقع پر پشاور کمشنر نے پولیس اور عوام کے تعاون شکریہ ادا کیا۔منتظمین کے مطابق پولیس افسران و اہلکاروں نے تین دن تک بھرپور محنت اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سرانجام دئیے

جس کے باعث ایونٹ پرامن اور کامیاب رہا۔ پشاور زلمی کے ڈائریکٹر آپریشنز ارسلان ذوالفقار اور ایچ آر/ایڈمن کے نمائندے احمد علی خان نے کہا کہ پشاور پولیس کی انتھک محنت اور بہترین سکیورٹی کے باعث ایونٹ کامیاب رہا اور سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنے کا مقصد پورا ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیت، ذمہ داری اور چوکسی نے یہ ثابت کیا کہ پشاور ایک پرامن شہر ہے جہاں ہر
-نوعیت کے بڑے ایونٹس پر اعتماد ماحول میں منعقد ہو سکتے ہیں