
بیڈمنٹن مقابلوں کاجال پورے صوبے میں بچھائیں گے: چیئرمین سجاد مہمند
عاصم شیراز
پشاور: خیبرپختونخوابیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل،سجادمہمند بلامقابلہ چیئرمین،بلال خان صدرجبکہ میاں صداقت شاہ آئندہ چارسال کے لیے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔انتخابات قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورکے کانفرنس روم میں منعقدہوئے۔جس میں پورے صوبے سے 26 اضلاع کے نمائندوں نے شرکت کی جس کی صدارت پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن الیکشن کمیٹی کے صدر راجہ اظہرمحمود نے کی جبکہ اس موقع پرسیکرٹری اعجاز احمدرانا اوردیگرممبران بھی موجود تھے۔ الیکشن میںپاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کی طرف سے پرویز بٹ، مجاہد خیبرپختونخوا ولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے الیاس آفریدی، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کی طرف سے ندیم خان اور عامر اقبال نے بطور ابزرور شرکت کی۔
الیکشن میں چونکہ ایک گروپ قبل ازوقت ڈس کوالیفائی ہو چکا تھا لہذا بلال خان گروپ کے تمام امیدواربلامقابلہ فاتح قراردیئے گئے منتخب اراکین میں نجم الرحمن سنیئرنائب صدر، محمدمسعود ڈپٹی سیکرٹری جنرل، یحییٰ خان خزانچی منتخب ہوئے۔ نو منتخب چیئرمین سجاد مہمند نے اپنی کامیابی کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اب ہم بیڈمنٹن مقابلوں کاجال پورے صوبے میں بچھائیں گے صوبے بھر کے ٹیلنٹ کویکساں مواقعے فراہم کریں گے جبکہ بیڈمنٹن کھیل اورکھلاڑیوں کی تمام تر مشکلات کوبہت جلدختم کر دیا جائے گا۔ نومنتخب صدر بلال خان اور سیکرٹری میاں صداقت شاہ نے کہاکہ بیڈمنٹن میں ہمارے صوبے کی کھلاڑیوں کی فتوحات مثالی ہے اورہم اپنے بچوں کومزیدسہولیات فراہم کریں گے تاکہ وہ بین الاقومی سطح پربھی پاکستان کاسبزہلالی پرچم سربلند کریں۔ انہوں نے بتایاکہ پہلی بارایک مضبوط ٹیم کوموقع ملاہے اورہماری کوشش ہوگی کہ ماضی کو پیچھے چھوڑکومحنت لگن اورہمت سے کام کرکے بیڈمنٹن کوبلند مقام پر پہنچائیں اورصوبے کے دیگر اضلاع کو بھی وہ مقام دیں جوکہ پشاوراور سوات کو دیا جاتا رہا۔