
پشاور: پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 182-7 رنز بنائے۔ افغانستان نے اچھی شروعات کی، لیکن وکٹیں جلد گرنے کی وجہ سے ٹیم 143 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ افغانستان کے اہم بیٹسمین رشید خان (کپتان) 39 رنز، 5 چھکے, رحمن اللہ گرباز (وکٹ کیپر) 38 رنز, درویش رسولی 21 رنزبنائے
پاکستانی باولرز میں حارث رؤف نے 4 وکٹیں، 31 رنز, شاہین آفریدی 2 وکٹیں، 21 رنز, محمد نواز: 2 وکٹیں، 23 رنز, سفیان مقیم: 2 وکٹیں، 25 رنز دئیے
افغانستان کی وکٹیں 12 ویں اوور کے بعد تیزی سے گریں۔ رشید خان اور مجیب الرحمن کی آخری شراکت نے ٹیم کو کچھ سنبھالا، لیکن جیت کے لیے کافی نہ تھی۔ پاکستان کی جیت میں حارث راؤف کا شاندار بولنگ اسپیل اور شاہین آفریدی و محمد نواز کی مدد نمایاں رہی۔