
Jashan-e-Azadi Tournament
پشاور: صوبائی شطرنج ایسوسی ایشن کے زیرِاہتمام جشن آزادی کے سلسلے قیوم سٹیڈیم پشاور میں منعقدہ خیبرپختونخوا اوپن شطرنج چیمپئین شپ 2025 اختتام پذیر ہوگئی۔اس مقابلے میں صوبے کے مختلف اضلاع بشمول پشاور، سوات، مردان، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، صوابی اور چترال کے درجنوں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

چترال سے تعلق رکھنے والے جمال ناصر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور ٹرافی اپنے نام کی۔ دوسرے نمبر پر پشاور کے شیخ جان رہے، جبکہ تیسرے نمبر پر مردان کے کامران خان نے جگہ بنائی۔ اس ایونٹ کے ٹاپ پوزیشنز میں چترال کے جمال ناصر نے7 پوائنٹس، شیخ جان (پشاور) نے6 پوائنٹس، کامران خان (مردان) 5.5 پوائنٹس، ایمل سافی (افغانستان) 5.5 پوائنٹس،سلییل احمد (پشاور) 5 پوائنٹس، ریان حسین(سوات) 5 پوائنٹس اور شاہ فیصل ) صوابی کے5 پوائنٹس رہے۔

تقریب اختتام کے مہمانِ خصوصی پاکستان شطرنج فیڈریشن کے نائب صدر اقتدارالدین تھے۔ جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، کیش انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر پاکستان شطرنج فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عمر خان اور صوبائی شطرنج ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کاشف سلیم بھی موجود تھے۔اس چیمپئن شپ نے صوبے کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع فراہم کیا اور نوجوانوں میں شطرنج کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہوا۔
