
نثاراحمد
کوئٹہ : گریٹ ہزارہ فٹبال کلب کوئٹہ و مائیلو شہید ٹرسٹ کے زیراہتمام اور محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے تعاون سے آل کوئٹہ 78 واں یوم آزادی پاکستان ٹاپ 32 انوی ٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ کا قیوم پاپا فٹبال گراونڈ میں آغاز ہوگیا۔ افتتاح مہمان خصوصی سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان درا بلوچ نے کیا ان کے ہمراہ سرپرست اعلی گریٹ ہزارہ فٹبال کلب اصغر علی، محمد نعمان، جمیل احمد سرپرہ، ماما سلطان بڑیچ، سید باقر آغا، آمین اللہ کاکڑ و دیگر نے شرکت کی

مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح فٹبال کو کک لگا کر کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں فٹبال کا رجحان بہت زیادہ ہے نہ صرف شوق سے کھیلا جاتا ہے بلکہ دیکھنے والوں کی تعداد بھی زیادہ ہے اس لئے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ صوبے بھر زیادہ سے زیادہ فٹبال کے ٹورنامنٹ ہوں انہوں نے کہا ہماری سپورٹ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے ساتھ ہے اس ٹورنامنٹ میں کوٹہ کی نامور ٹیموں میں حصہ لیا ہے جن کے کھلاڑیوں کے پاس اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا اچھا موقع ہے

اس طرح کے ٹورنامنٹ سے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلنے کے زیادہ مواقع ملتے ہے، محکمہ کھیل بلوچستان آگے مزید کھیلوں کے فروغ کیلے ٹورنامنٹ منعقد کرتا رہے گا افتتاحی نمائشی میچ گریٹ ہزارہ فٹبال کلب اور بلوچ فٹبال کلب کوئٹہ کے مابین کھیلا گیا جو کہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
