
کراچی: عقیل احمد اپنی کھیلوں کی خدمات کو برقرار رکھنے کیلئے لئے تمام وسائل بروکار لائیں گے اور اپنے کالج میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدام کریں گے ان خیالات کو اظہار کراچی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس راشد قریشی نے گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن کراچی کے پرنسپل عقیل احمد کو پرنسپل بننے پرمبارکباد دیتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ عقیل احمد نے حیدرآباد میں ہوتے ہوئے کھیلوں کے فروغ اور ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کے پروموشن کے لئے بھرپور انداز میں کام کیا جس کی وجہ سے ڈی پی ای کو پروموشن ملے حیدرآباد والے عقیل احمد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ عقیل احمد نے راشد قریشی کا شکریہ ادا کیا۔