
پشاور: اباسین یونیورسٹی کے شعبہ گورننس، پولیٹکس اور پبلک پالیسی کے سربراہ ڈاکٹر طبیع اللہ نے یونیورسٹی آف گجرات سے پولیٹیکل سائنس میں اپنی پی ایچ ڈی مقالے کا کامیابی کے ساتھ دفاع کرلیا اور انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے لئے اہل قرار دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر طبیع اللہ کا تعلق ضلع دیر لوئر کی تحصیل بلامبٹ کے گاؤں خیمہ سے ہے۔ انہوں نے اپنی تحقیق ”خیبر پختونخوا میں ووٹنگ کے رجحانات مالاکنڈ ڈویژن کے عام انتخابات (2002-2018)کا ایک مطالعہ”کے موضوع پر ڈاکٹر رمضان شاہد کی نگرانی میں مکمل کی جبکہ بیرونی ممتحن بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی پروفیسر ڈاکٹر آمنہ محمود تھیں۔