
پشاور: خیبر پختونخوا کے باصلاحیت بیڈمنٹن کھلاڑی قاری عدنان نے بھوٹان میں منعقدہ ساؤتھ ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کر دیا۔ قاری عدنان نے ٹیم ایونٹ میں سلور میڈل، مکس ڈبل میں سلور میڈل جبکہ ڈبل مقابلے میں برانز میڈل اپنے نام کیا۔ان کی اس شاندار کامیابی پر گاؤں پلوسی کے عوام اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے دلی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ قاری عدنان کی محنت اور لگن نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ کھلاڑی کے قریبی ساتھیوں اور دوستوں نے بھی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کے لیے مزید اعزازات جیتیں گے۔