
پشاور:خیبرپختونخوا ای سپورٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی یوتھ گیمز کیلئے ٹرائلز 24 اگست کو قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہونگے۔ اس سلسلے میں خیبرپختونخوا ای سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر نصر من اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام پہلی یوتھ گیمز کیلئے ای سپورٹس ٹیم کی سلیکشن کیلئے آن لائن اور آف لائن کیٹگریز کے ٹرائلز 24 اگست کو پشاور میں منعقد ہونگے تمام وہ کھلاڑی جن کی عمر 18 سال سے کم ہواس ٹرائلز میں شرکت کرسکتے ہیں۔ تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی عمر کے ثبوت کے ساتھ مقررہ وقت پر پہنچیں تاکہ ٹرائلز کا عمل بروقت اور شفاف طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔