
اعجاز احمد
فیصل آباد: ایم ایچ عاطف ھاکی اکیڈمی کے زیرِ اہتمام کھیلے جانے والے راؤ سلیم ناظم اولمپیئن میموریل ھاکی ٹورنامنٹ میں آج کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں بن انور ھاکی کلب اور شہزاد اکیڈمی فیصل آباد کی ٹیمیں مدمقابل تھیں ایک انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد مقابلہ تین تین گول سے برابر رہا کم روشنی کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہو سکا کل اس میچ کا ری پلے کھیلا مجائے گا۔

میچ کے مہمانِ خصوصی جناب خالد بشیر اولمپیئن ، جناب پرویز کموکا اور ناصر دلشاد سندھو تھے جن کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا اور روایتی گروپ فوٹو بھی بنایا گیا ۔
اس موقع پر چیف آرگنائزر راؤ احمد ثنان ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد شہزاد انٹرنیشنل ، آرگنائزنگ سیکرٹری محمد یامین بھٹی ، میاں محمد ندیم

کونسلر ، جناب منظور حسین جناب ظہیر احمد گوگی حافظ آباد اور دیگر مہمانان بھی موجود تھے ۔
میچ کو پرویز اختر اور معظم علی نے سپروائز کیا اور فیلڈ جیوری میں رانا محمد ارشاد ، محمد بابر گجر ، الماس صدیقی ، حیدر علی اور علی زر نے خدمات سر انجام دیں۔

آرگنائزنگ سیکرٹری محمد یامین بھٹی کے مطابق کل ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل سلیم ناظم ھاکی کلب اور فیصل آباد ھاکی اکیڈمی کے درمیان 4 بجے کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 24 اگست بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔