
پشاور: عالمی یوم تھرو بال کے موقع پر نوشہرہ میں خیبر پختونخوا وائٹ اور خیبر پختونخوا کلرز کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا جس میں خیبر پختونخوا کلرز نے 25-17 اور 21-25 اور 25-20 سے کامیابی حاصل کی۔ سیکرٹری جنرل خیبر پختونخوا تھرو بال ایسوسی ایشن ارشد حسین اس موقع پر مہمان خصوصی تھے،جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ سیکرٹری نوشہرہ ڈسٹرکٹ تھرو بال ایسوسی ایشن بلال احمد بھی موجود تھے۔