
پشاور: اصغر علی خان کو آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ کلب کا انتخابی اجلاس اسد علی خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کلب کے ارکان اور پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حنیف شاہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی سی بی آئین کے مطابق الیکشن کرائے گئے اور عہدیداروں کا بلامقابلہ انتخاب عمل میں لایا گیا۔ دیگر عہدیداروں میں عزیز اللہ جنرل سیکرٹری اور عباس علی فنانس سیکرٹری شامل ہیں۔