
ہمایون خان
پشاور: خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے محمد عماد کی 9ویں جہانگیر خان کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس سے قبل محمد عماد نے جونیئر ورلڈ کپ انڈر23پلیٹ کیٹگری اور خیبرپختونخوا سینئر سکواش چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام کراچی میں منعقدہ جہانگیر خان پی ایس اے سیریز چیلنجر 2025سکواش چیمئن شپ کے فائنل میں طیب اسلم نے خیبرپختونخوا کے محمد عماد کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خیبرپختونخوا کے محمد عماد دوسرے نمبر پر رہے اس سے قبل محمد عماد نے سیمی فائنل میںآصف خان کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیاتھا ، اس موقع پر محمد عماد نے صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان، ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر، سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری عامر نواز، کوچز طاہر اقبال اور منور زمان کو خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے ہمیشہ ان کو سپورٹ کیا۔