
ہمایون خان
پشاور: خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور خیبر پختونخوا سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر نگرانی جشن آزادی پاکستان سائیکل ریس کل 13 اگست کو پشاور میں منعقد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سربراہ نثار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ صوبائی صدر شایان علی شاہ سیکرٹری محمد علی بھی موجود تھے۔ ریس میں خیبر پختونخواہ کے تمام ڈویڑن اور سائیکلنگ کلب کے ساتھ پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور اسلام آباد کی سائیکلنگ ٹیم بھی شرکت کرے گی۔ سائیکل ریس کل بروز بدھ 13 اگست 2025 شام 5 بجے باب خیبر جمرود بازار سے اسٹارٹ ھو گی افتتاحی تقریب میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ، ڈائریکٹر اسپورٹس مرج رضی اللہ بھٹانی اور ڈی ایس او خیبر حسین ہونگے 15 کلومیٹر کی سائیکل ریس پشاور اسپورٹس سٹیڈیم پر اختتام پزیر ہوگی 50 سائیکل سواروں میں دو کیٹگریز سپورٹس سائیکل اور چائنا سائیکل میں کیش انعامات ٹرافیاں، میڈل اورسر ٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔ تمام سائیکل سواروں کو کیش انعام بھی دیا جائے گا اختتامی تقریب میں چیف منسٹر علی آمین گنڈاپور، منسٹرسپورٹس فخر جہان ڈی جی ٹورازم حبیب اللہ عارف، ڈی جی اسپورٹس تاشفین حیدر ہونگے۔