
شاہد آفریدی
پشاور: یومِ آزادی کے پی جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2025ء قمر زمان سکواش کمپلیکس قیوم اسٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگئی۔ چیمپئن شپ میں صوبے بھر سے 150 سے زائد کھلاڑی انڈر 13، انڈر 15، انڈر 17اور گرلز انڈر 15کیٹگری میں شرکت کر رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اے آئی پی ایس ایشیا کے سیکرٹری جنرل و سینئر صحافی امجد عزیز ملک نے فیتہ کاٹ کر ایونٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سکواش لیجنڈ قمر زمان، سابق ورلڈ نمبر ٹو محب اللہ، وزیر خان، ہیڈ کوچ و آرگنائزر منور زمان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ تقریب میں مہمانوں نے یومِ آزادی کا کیک کاٹا اور ملک کی سلامتی و ترقی کے لیے دعاکی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی اے آئی پی ایس ایشیا کے سیکرٹری امجد عزیز ملک نے کہا کہ سکواش کی صوبائی ایسوسی ایشن گزشتہ کئی سالوں سے تسلسل کے ساتھ مقابلوں کا انعقاد کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے کھلاڑی ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بس اسے تلاش کرنے کی ضرورت ہے ابتدائی روز کے نتائج کے مطابق گرلز انڈر 15کیٹگری میں کشف شمس، ملیحہ شاہ، صیرت سجاد، حیبہ امتیاز، زینب جیلانی، علیشبہ ناز، وجیہہ الطاف، صفہ احمد، سعدیہ ظہور، حسنہ، صدف آفریدی، زویہ علی ناز، پرخہ احمد، زینب بی بی، رومیسہ جانا اور ہادیہ فرمان نے اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے راو نڈ کے کوالیفائی کرلیا۔انڈر 13کیٹگری میں آیان محبوب، محمد زید، صلیح خان اور آرمان علی، انڈر 15 میں دانش سکندر، عرفان احسن، شاہ زیف طاہر اور شایان زیب جبکہ انڈر 17میں محمد علی، محمد طلحہ، خضر حیات اور آرمان علی خان نے کامیابی حاصل کی۔ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 13اگست کو منعقد ہوں گے۔