
عاصم شیراز
پشاور: ڈبلیو اے ایس کے ایف آل سٹائل کراٹے اوپن ایشین چیمپئن شپ تاشقند میں خیبرپختونخوا کے 3کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل جیت لئے گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں میں خیبر پختونخوا کے پچاس کلو گرام کی کلاس میں محمد سلمان 55کلو گرام کی کلاس میں سعد شاہ اور 60کلو گرام کی کلاس میں مراد خان شامل ہیں ان تینوں کھلاڑیوں کے اعزاز میںاستقبالیہ تقریب گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی تینوں کھلاڑیوں کا پشاور سپورٹس کمپلیکس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا

انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں کھلاڑیوں کا استقبال ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا تاشفین حیدر نے کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ منیر عباس، پرائیڈ آف پرفارمنس خالد نور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکانٹس شاہ فیصل ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس جمشید بلوچ ڈائریکٹر سٹیبلشمنٹ نعمت اللہ مروتچیف کوچ شفقت اللہ خان، ایڈمنسٹریٹر یوسف آفریدی، سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا تاشفین حیدر نے کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسی طرح محنت کرتے رہیں گے اور ہماری طرف سے انہیں بھرپور سپورٹ حاصل رہے گی انہوں نے کہا کہ جلد ہی ان کی انعامات سے بھی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی اور امید ہے کہ یہی کھلاڑی مستقبل میں بھی دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے۔