
پشاور:خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور ضلعی سپورٹس آفس کے باہمی اشتراک سے جمرود سپورٹس کمپلیکس میںخیبر فیسٹیول 2025کا رنگارنگ تقریب میں اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس تاشفین حیدر نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر نے مختلف سٹالوں کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ اس قسم کے ایونٹ منعقد کرنے سے معاشرے پر اچھا تاثر مرتب ہوگا۔ ان کے ہمراہ پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹورازم اتھارٹی خیبرپختونخوا اشتیاق خان ،سسٹنٹ کمشنر جمرود فہد ضیائ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نسیم علی شاہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد حسین، ضلعی افسران، صحافی، کھلاڑی اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ فیسٹیول میں نوجوانوں اور بچوں کیلئے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا جن میںبیڈمنٹن،باسکٹ بال،رسی کشی،تیر اندازی،مارشل آرٹس، جمناسٹک اور پی ٹی شوشامل تھے۔فیسٹیول میں مختلف اقسام کے فوڈ سٹالز اور ہنر مند خواتین و نوجوانوں کے ثقافتی سٹالز بھی سجائے گئے جہاں پر مقامی پکوان، دستکاریاں، روایتی ملبوسات اور فنونِ لطیفہ کی اشیاپیش کی گئیں۔ فیسٹیول کی خاص بات ثقافتی شام تھی جس میں پشتو کے مشہور گلوکاروں نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اسی موقع پر معروف مزاحیہ فنکار سید رحمان شینو اور ان کے ٹیم نے سماجی شعور اجاگر کرنے کے لیے حق کے عنوان سے ایک دلچسپ اور معنی خیز اسٹیج ڈرامہ پیش کیا۔